مایہ ناز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

مایہ ناز سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

لندن : جدید دور کے آئن سٹائن ،پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ 76برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے دنیا کو بلیک ہولز جیسے نظریے دیے ۔ماہر طبیعات اسٹیفن ہاکنگ کو دنیا کا دوسرا بڑا سائنسدان مانا جاتا ہے۔اسٹیفن ہاکنگ موٹور نیورون جیسی خطرناک بیماری کا شکار تھے ۔جسمانی طور پر مفلوج ہونے کے باوجود دماغی طور پر صحت مند تھے ۔


یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک کے شہزادہ ہنرک انتقال کرگئے


گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ء میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔اس مقالے کو چند روز کے دوران اسے 20 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔


یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی خاندان کے سینئر رکن شہزادہ بندر بن خالد عبدالعزیز انتقال کرگئے
 
 اسٹیفن ہاکنگ نے کئی کتابیں لکھیں۔ جن میں ،، بلیک ہولز اینڈ بے بی یونیورسز ، دی تھیوری آف ٹائم ، بریف ہسٹری آف ٹائم' کو انقلابی حیثیت حاصل ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں