ننھے اداکار درشیل کی 10 سال بعد فلم نگری میں واپسی

10:38 PM, 14 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بھارتی فلم ”تارے زمین پر“ سے شہرت پانے والے ایشان (درشیل سفارے) ایک بار پھر فلم نگری میں اپنا رنگ جمانے کےلئے تیار ہیں۔

ننھے اداکار کی نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں چائلڈ اسٹار ایک خوبصورت نوجوان کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔
فلم میکر پردیپ الوتری نے فیس بک پر پوسٹر جاری کیا جس میں ان کے مطابق درشیل محبت کرنے والے نوجوان کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ننھے اداکار کی نئی تصویر میں انہیں پہنچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔

مزیدخبریں