لندن: ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی آج کل لندن اسکول آف اکنامکس میں طلبہ کو امن، سیکیورٹی اور خواتین سے متعلق لیکچر دے رہی ہیں۔
چھ بچوں کی ماں ا ور ہالی ووڈکی دبنگ اداکارہ نے طلبہ سے خطاب بھی کیا۔انجلینا جولی نے طلبہ کے سوالات کے جواب دیے، اقومِ متحدہ میں بطور خیر سگالی سفیر اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔