پیونگ یانگ: اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجیں شمالی کوریا پر پیشگی حملہ کرنے کے لئے مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں اور دونوں ممالک صورتحال کو ایٹمی جنگ کی جانب لے جا رہے ہیں۔
شمالی کوریا کے نمائندے نے کہا کہ ان کے ملک کے حالیہ میزائل تجربے کا مقصد بھی جارح قوتوں کے مقابلے میں پیونگ یانگ کی دفاعی توانائیوں میں اضافہ کرنا تھا۔