صادق آباد واپڈا نے الامین مارکیٹ کی بجلی کاٹ دی، 20سے زائد دکاندار وں کا احتجاج

صادق آباد واپڈہ نے الامین مارکیٹ کی بجلی کاٹ دی 20سے زائد دکاندار وں کا احتجاج

09:30 PM, 14 Mar, 2017

صادق آباد :صادق آباد  واپڈا حکام نے الامین مارکیٹ کی بجلی کاٹ دی جس کے باعث 20سے زائد دکاندار متاثر ہوئے ہیں دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈہ حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم وقت پر بل جمع کرواتے ہیں لیکن واپڈا نے پھر بھی ہمیں بجلی سے محروم کر دیا ہے .

متاثرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں بجلی مہیا کی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں دوسری طرف واپڈا حکام نے بتایا کہ الامین مارکیٹ نے اپنا ٹرانسفارمر نہیں لگوایا لورڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کی بجلی موخر کی گئی ہے مرکیٹ والے ٹرانسفارمر نہیں لگانے دے رہے ۔

مزیدخبریں