ممبئی : اس سال جن بڑی اور مہنگی فلموں کا سب کو انتظار ہے اس میں تیلگو فلم ”باہو بلی“ کا دوسرا حصہ سرفہرست ہے جو اپریل میں منظر عام پر آئے گی۔
”باہو بلی“ وہ فلم ہے جس نے دو سال پہلے سب کو چونکا دیاتھا۔ فلم تیلگو اسٹار کاسٹ کے ساتھ بنائی گئی تھی لیکن فلم کے بالی و ڈ” ڈب ورژن“ نے بھی سو کروڑ کا چھکا لگایا۔دنیا بھر میں ’باہوبلی‘ کی کمائی چھ سو کروڑ رہی۔
فلم چھلانگ لگا کر مغل اعظم،شعلے اورہم آپ کے ہیں کون جیسی کلاسک فلموں کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔فلم کے سیٹ، لوکیشن،کاسٹیوم،میک اپ اوراسپیشل ایفکٹس نے سب کو حیران کردیا تھا۔
باہو بلی اس وقت تک کی سب سے مہنگی فلم تھی۔اس کے ڈائریکٹر راج مرلی ہی فلم کے اصل ہیرو تھے۔ مشہور اور سو کروڑ کا چھکا لگانے والی بالی وڈ فلمیں اکشے کمار کی راﺅڈی راٹھور اوراجے دیوگن کی سن آف سردار بھی راج مرلی کی اوریجنل فلموں کا آفیشل ریمیک تھیں۔
”باہو بلی“ کا سیکوئل اپریل میں منظر عام پر آئے گا
09:10 PM, 14 Mar, 2017