فلم بالو ماہی کے دوران کی پروموشنز میں کیے گئے فیشن پر ایک نظر ڈالی، ان دونوں میں فیشن کو لے کر کون آگے رہا؟

فلم بالو ماہی کے دوران کی پروموشنز میں کیے گئے فیشن پر ایک نظر ڈالی، اب دیکھتے ہیں کہ ان دونوں میں فیشن کو لے کر کون آگے رہا؟

09:08 PM, 14 Mar, 2017

لالی ووڈ: پاکستانی فلم بالو ماہی کی بات کی جائے تو اس کی سب سے بڑی خاصیت اس فلم کی خوبرو کاسٹ ہے۔اداکارہ عینی جعفری اور ماڈل صدف کنول دونوں ہی جب جب اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، لیکن کیا ریڈ کارپٹ پر بھی ان کا فیشن زبردست رہا؟

اپنی فلم کے پریمیئر اور پروموشنز کے لیے تیار ہونا آسان نہیں، اس دوران ہر اداکارہ یہی چاہتی ہے کہ وہ سب سے بہترین نظر آئے۔

تاہم کبھی کبھار ان کا فیشن اتنا متاثر نہیں کرپاتا، جس کی وہ امید لگائے بیٹھی ہوں، اور اب کسی فلم میں ایک ساتھ دو اداکارائیں موجود ہوں، تو فیشن میں ان کا مقابلہ کرنا تو ضروری سا بن جاتا ہے۔ہم نے عینی جعفری اور صدف کنول کی جانب سے فلم 'بالو ماہی' کے دوران کی پروموشنز میں کیے گئے فیشن پر ایک نظر ڈالی، اب دیکھتے ہیں کہ ان دونوں میں فیشن کو لے کر کون آگے رہا؟

مزیدخبریں