قانون توڑنے والے سزا کے مستحق ہیں, ڈین جونز

08:58 PM, 14 Mar, 2017

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مبینہ طورپر فکسنگ پر ملوث ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی کام کرنے والے سزا کے مستحق ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈین جونز نے کہا کہ 'اسکینڈل کا علم ہونے پر افسوس ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم تین کھلاڑیوں کے فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر انھییں دکھ پہنچاہے۔ڈین جونز کا کہنا تھا کہ 'ٹیم کے کسی کھلاڑی نے فکسنگ کی پیش کش کے حوالے سے مجھے کچھ نہیں بتایا تاہم جن کھلاڑیوں نے قانون پر عمل نہیں کیا وہ سزا کے مستحق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اور پوری ٹیم کے لیے دکھ کا موقع تھا لیکن ہمیں کھلاڑیوں کو آگاہی دیتے رہنا چاہیے اور بکیز کی جانب سے رابطے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے اس حوالے سے مفید معلومات دینا ہوگا۔آسٹریلوی سابق بلے باز نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اس طرح کی پیش کش کی صورت میں متعلقہ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ہوگا چاہے یہ کتنی ہی بے وقوفانہ یا عجیب پیش کش کیوں نہ ہو.

مزیدخبریں