میلہ بہاراں میں اداکارہ میرانے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

میلہ بہاراں میں اداکارہ میرانے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

08:50 PM, 14 Mar, 2017

لاہور: لاہور میں رنگا رنگ میلہ بہاراں شروع فلم سٹار میرا نے پیسے نہ ملنے پر پرفارم کرنے سے انکار کردیا جبکہ عارف لوہار سمیت لوک فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے لاہور میں رنگا رنگ میلہ بہاراں کا افتتاح صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمان نے کیا تقریب میں نامور گلوکار عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

دوسری جانب پنجابی ثقافت کے رنگوں سے سجے میلہ بہاراں میں اداکارہ میرانے رنگ میں بھنگ ڈال دیا شو میں پہلے پیسے نہ ملنے پر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا جس پرآرگنائزر صغرا صدف نے معاملے کو رفع دفع کرنے کیلئے میرا کو پلے سے پیسے دینے کا اعلان کیا اور منا کر ہال میں لے گئیں۔جشن بہاراں کے موقع پر سجے اس میلے میں پنجابی ثقافت کا رنگ بکھیرتے خوبصورت سٹالز بھی سجائے گئے‘ جن میں کھانے پینے خواتین کی جیولری اور کپڑوں پرلوگوں کا تانتا بندھ گیا۔

مزیدخبریں