دمشق: شامی باغی اپوزیشن گروپ نے کہا ہے کہ اس کے نمائندے آستانہ امن عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔
ان مذاکرات کا اگلا دور سے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ روس شام میں شہری علاقوں پر بمباری کا سلسلہ روکنے کے لیے رضامند نہیں ہے جب کہ وہ شامی فورسز پر یہ دباو ڈالنے میں بھی ناکام ہو گیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔