پی سی بی نے سلمان بٹ کو واپسی کا گرین سگنل دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کی شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو کلیئرنس دیدی۔

پی سی بی نے سلمان بٹ کو واپسی کا گرین سگنل دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کی شمولیت کیلئے سلیکشن کمیٹی کو کلیئرنس دیدی۔
تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے پاکستانی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں سلمان بٹ کی شمولیت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو کلیئرنس دے دی ہے۔اب یہ سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ قومی بیٹسمین کو ٹیم میں شامل کرتے ہیں یا نہیں۔
یاد رہے کہ سلمان بٹ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ چکے ہیں۔ سابق کپتان جلد سے جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کلب میچز کھیلتے رہے ہیں اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔