لندن: اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے علیحدہ ہونے کے لئے ایک نیا عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کے مطابق یہ ریفرنڈم ممکنہ طور پر برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے سے قبل کرا لیا جائے۔ تاہم اس مقصد کے لیے اسکاٹ لینڈ کو لندن حکومت کی منظوری حاصل کرنا پڑے گی، جس کے امکانات نہایت کم ہیں۔
یاد رہے کہ بریگزٹ ریفرنڈم میں اسکاٹش عوام کی اکثریت نے یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت کی تھی۔