ماسکو: روس میں چینی ساختہ سمارٹ فونز نے دھوم مچا دی۔ اس سال جنوری میں گذشتہ سال کی نسبت شہریوں کا چینی سمارٹ فونز کی خریداری کیلئے زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے پانچ برانڈ لینو وو ، ہواوے ، موئیزو ، زیاو¿ می اور زیڈ ٹی ای زیادہ مقبول ہے ، روسی مارکیٹ میں فروخت ہونے والے سمارٹ فونز میں چینی برانڈ کا حصہ 24فیصد ہے۔ایک دوکاندار کا کہنا ہے کہ روس میں چینی سمارٹ فونز کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے ، پہلے مارکیٹ میں چین کے سستے فون ہی دستیاب تھے تا ہم اب درمیانی اور زیادہ قیمت کے فون بھی موجود ہیں ،چینی فونز کی طلب میں اضافے کی بڑی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی بہتری ہے ، چینی سمارٹ فونز میں زیادہ خصوصیات موجود ہیں۔
روس میں چینی ساختہ سمارٹ فونز نے دھوم مچا دی
ماسکو: روس میں چینی ساختہ سمارٹ فونز نے دھوم مچا دی۔ اس سال جنوری میں گذشتہ سال کی نسبت شہریوں کا چینی سمارٹ فونز کی خریداری کیلئے زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔
06:31 PM, 14 Mar, 2017