نیو یارک: امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ عارضہ قلب مبتلا مریضوں کے لئے صبح کو چہل قدمی اور مناسب غذا انتہائی مفید ہے۔
ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق اگر امراض قلب کے متاثرہ افراد اگر ہر بات دل پر لینے لگیں تو وہ دل ہار کر موت کے منہ میں بھی جاسکتے ہیں۔ ایک مطالعے میں شریک ماہر کا کہنا تھا کہ قلبی شریانوں کے مریضوں میں مایوسی، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا مسلسل جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ خواہ ڈپریشن تھوڑے عرصے کے لیے ہو یا پھر کئی سالوں پر محیط، دل کے مریضوں کو اس سے دور رہنا چاہیے۔ کسی ڈپریشن کی صورت میں اس کا علاج اور فالو اپ بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ ماہرین نے اس کے لیے 10 برس تک 25 ہزار دل کے مریضوں کا بغور جائزہ لیا۔
ان میں سے 3 ہزار 646 مریض ڈپریشن میں مبتلا پائے گئے جب کہ ان کی نصف تعداد مطالعے کے دوران ہی انتقال کرگئی لیکن 20 ہزار سے زائد افراد ڈپریشن سے دور رہے وہ طویل عرصہ تک زندہ رہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ قلبی شریانوں کے مریضوں میں ڈپریشن جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اس لئے دل کے مریضوں کو خوش رہنے کے ساتھ ساتھ صبح کو چہل قدمی اور مناسب غذا لینا چاہیے۔