کراچی: ہندوبرادری کے مذہبی تہوار’’ہولی‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہنوازشریف کاخطاب 2سال پہلے میں آپ کااورآپ میرے ہوگئے تھے۔ میری طرف سے ہندوبرادری کو ہولی مبارک ہو۔ اگرکسی وقت حالات اچھے نہیں ہوتے توآنے والا کل سازگارہوگا۔ حق اورسچ کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کی فتح ہوتی ہے، کچھ بھی ہوحق وسچ کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے،ہولی بھی اسی بات کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ محبت کا رنگ سب سے پائیدارہوتا ہے، مذہبی آدمی محبت سے خالی ہوتووہ اس پھول جیسا ہے جس میں نہ رنگ ہونہ خوشبو ۔ پاکستان کا موسم تبدیل ہورہا ہے کل رات ہیٹرلگایا ہوا تھا اورآج کراچی میں اے سی چل رہا ہے یہ مستقبل سب کا ہے۔پاکستان تمام برادریوں کا ہے، آپ کو آگے بڑھنے کے تمام مواقع ملنے چاہیے۔
وزیراعظم نے ہولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مذہبی اورعلاقائی تعصب آپ کی ترقی میں حائل نہیں ہونا چاہیے، کبھی اسلامی اورکبھی پاکستان کی تاریخ کو استعمال کیا گیا، زبردستی مذہب تبدیل کرانا جرم ہے، پاکستان میں مذہب کی بنیاد پرامتیازروا نہیں رکھا جائے گا ۔
کچھ لوگ قیام پاکستان کومذہبی دشمنی کا نتیجہ قراردیتے ہیں،یہ تاریخ سے لاعلمی ہے، مسلمانوں کے حقوق پامال ہوئے توپاکستان کا قیام ناگزیرہو ا لوگ اپنی اپنی عبادتوں میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔