آپریشن رد الفساد ملٹری آپریشنز کی کامیابی کے لیے اہم ہے,جنرل قمر جاوید باجوہ

04:16 PM, 14 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قیام امن کے حوالے سے دو روزہ سیمینارمیں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار میں برطانیہ کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کی، آرمی چیف نے دہشت اور بے امنی کے خلاف پاکستان کے تجربات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن رد الفساد ملٹری آپریشنز کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ ردالفساد کا مقصد فوجی آپریشن سےملک میں امن واستحکام لانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاویدباجوہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پرروشنی ڈالی، آرمی چیف نے امن دشمنوں اور بد امنی کے خلاف پاکستان کے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن رد الفساد ملٹری آپریشنز کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔آرمی چیف نے 2007 میں شروع ہونے والےآپریشن کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ ماضی کا آپریشن ہی ردالفساد میں تبدیل ہوا ہے،شدت پسندی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

مزیدخبریں