جعلی ڈگری ، خیبر پختونخوا میں ن لیگ کے ایم پی اے ضیاء الرحمن نااہل

04:01 PM, 14 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 54سے ن لیگ کے ایم پی اے ضیاءالرحمن کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیدیا ہے، ضیاءالرحمن کو پیپلز پارٹی کے امیدوار احمد شاہ کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف ضیاءالرحمن نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے ڈگری جعلی ثابت ہونے پر ضیاءالرحمن کو نااہل قرار دیدیا ۔

پی کے 54 کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمن کی اہلیت کو پیپلز پارٹی کے امیدوار نے چیلنج کیا تھا ۔الیکشن ٹربیونل کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے بھی ضیاءالرحمن کو نااہل قرار دے دیا۔

مزیدخبریں