سعودی عرب، پاکستان نے حوثی باغیوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

سعودی عرب، پاکستان نے حوثی باغیوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے آپسی تعلقات انتہائی گہرے ہیں ،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کر کے ثابت کیا کہ وہ ایک دوسرے کی ہر  مشکل میں مدد کریں گے ۔اب خبر سننے میں آئی ہے کہپاکستان نے حوثی باغیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔

خبر کے مطابق  پاکستان سعود ی عرب کے جنوبی سرحدوں کوحوثی باغیوں کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنے فوجی دستے یمن بھیجے گا ۔ذرائع نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب کے جبوبی علاقے میں صرف سرحد پر تعینات ہونگے اور ملک کی دیگر سرحدوں پر اپنے فرائض سرانجام نہیں دیں گے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ”دو سالہ جنگ میں یمن میں اب تک 10ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 40ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ ان تباہ کاریوں نے یمن کو قحط سالی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دسمبر میں ہونے والے 3روزہ سرکاری دورے کے دوران سعودی آرمی چیف جنرل عبدالرحمان بن صالح سے ملاقات کے بعد کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں سپہ سالاروں نے فوجی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا ۔