کراچی: ڈیفنس میں پولیس نے گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ مار کر لاہور سے اغواہ کی گئی مغوی لڑکی بازیاب کرالی جبکہ دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکےگیسٹ ہائوس سے لڑکی کو بازیاب کرو ا لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اس کے ماموں نے لاہور سے بیچا تھا جسے گیسٹ ہاؤس کے مالکان نے خریدا۔
کارروائی کے دوران 2 اغواکاروں کو بھی گرفتار کر کے لڑکی کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیاہے ،جسےجلد ہی اس کے گھر بھیجا جائے گا۔