کنگسٹن: جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین انسان اور ایتھلیٹ کھلاڑی اور ورلڈ ریکاڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے ریلے ریس میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیریئر کی آخری ریس کے لئے ممکنہ انجری سے بچ کر رہنا چاہتا ہوں، ماہ جون میںریسرزگراں پر میری آخری دوڑ ہوگی۔میں رواں سال ریٹائرمنٹ کو جیت کے ساتھ یادگار بنانا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے اور ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے تیز ترین انسان ہیں، لندن اولمپیس میں یوسین بولٹ 100 اور200میٹر کی دوڑ کے مقابلے میں کامیاب ہو ئے تھے اور اب انہوں نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔