کوئٹہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2بم ناکارہ بنا دیے گئے

11:46 AM, 14 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:  اسپنی روڈ پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، سڑک کنارے رکھے گئے دو بم ناکارہ بنا دیے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسپنی روڈ پر ایس ایس پی ٹریفک کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے تھیلوں میں دو بم سڑک کنارے نصب کررکھے تھے ،مشکوک تھیلوں کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا گیاجس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بموں کو ناکارہ بنادیا۔

بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق دونوں بموں میں چار سے چھ کلو بارودی مواد رکھا گیا تھا ، پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلئیر قرار دے دی۔

مزیدخبریں