کراچی ،رینجرز نے سکول سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کر لیا

11:45 AM, 14 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: رینجرز نے نیو کراچی کے سکول سے اسلحہ کا ذخیرہ کھود نکالا ،درس گاہ سے کتابوں اور قلم کے بجائے ہلاکت کا سامان ملنے لگا ۔گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر رینجرز نے نیو کراچی سیکٹر الیون ایف کے گودرا تعمیر ملت سکول میں چھاپہ مارا تو زمین کے نیچے سے علم کا خزانہ ملنے کے بجائے چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ ملا ۔

چار ایل ایم جی ، دو ایٹ ایم ایم رائفلز ، دو سیون ایم ایم رائفل ، پانچ بارہ بور پستول ، دو ڈبل ٹو فور رائفلز ، چوالیس بور رائفل ، ٹرپل ٹو رائفل ، تیس بور کے دو پستول ، دو پوائنٹ ٹوٹو رائفل اور تین ٹیلی سکوپس سمیت درجنوں رانڈز کسی جنگ کی تیاری کے لیے چھپائے گئے تھے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق مذکورہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے دبا رکھا تھا جس کا مقصد کراچی میں بدامنی اور دہشت پھیلانا تھا۔

مزیدخبریں