اسلام آباد: موبائل فون اس کی اسیسریز چارجر وغیر ہ اصلی ہیں یا نقلی جاننا بہت مشکل کام ہے ۔ مگر ماہرین نے جعلی موبائل فونز اور فون چارجر ز کو پہنچاننے کے لیے اہم نشانیاں بتائی ہیں ۔
جن میںسے چند ایک درج ذیل ہیں :۔
1۔ پیکنگ چیک کریں
جعلی موبائل فون کی پیکنگ کرنے والے پیکنگ پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دیتے ۔اسلیئے سبسے پہلے پیکنگ چیک کریں۔پیکنگ پر پرنٹنگ کوالٹی لفظ کی موٹائی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہو گی ۔
2۔ فراہم کیئے یوزر مینول پر توجہ سے دیکھیں
یوزر مینول کو آپ موبائل کا پاسپورٹ کہا جاتاہے ۔ یہ ضرور دیکھیں کہ یوزر مینول کس زبان میں ہے ۔ اگر تو اس پر وہی زبان درج ہے جس ملک سے خریدا ہے تو اصل ہی ہو گا۔ مگر کسی دوسرے ملک زبان کا مطلب ہے کہ یا تو جعلی ہے یا دسمگل شدہ ہے ۔
3۔میٹریل چیک کریں
یہ غور سے ضرور چیک کریں کہ متعلقہ میٹریل ہائی کوالٹی کا ہے یا گھٹیا کوالٹی کا ہے ۔جعلی اشیاءمیں اس چیز کا خیال بالکل نہیں رکھا جاتاہے ۔کیونکہ اچھی چیز استعمال کرنے چارجر واغیرہ کی قیمت بڑھ جاتی ہے ۔جو کہ جعلی اشیاءبنانے والوں کو بالکل وارہ نہیں ہوتی ۔
4۔الفاظ پر توجہ دیں
کوئی بھی کمپنی کا لوگو اور کمپنی کا نام پیٹنٹ ہوتاہے ۔اور وہی اس کی پہچان ہوتا ہے ۔آپ نیٹ سے اس کمپنی کا اصل لوگو چیک کرسکتے ہیں اور جو چیز خریدی ہے اس کے لوگو کے ساتھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں کہ اصل ہے کہ نہیں ۔
5۔چاجر کی ٹانگیں
واضح رہے کہ اصل چارجر کی ساکٹ پن نقل سے مختلف ہوتی ہے ۔اس کو جاننے کے دی گئی تصویر دیکھیں اگر آپ کا چارجر ان میںسے کسی سے ملتاہے تو پکی بات ہے کہ وہ یا تو اصل ہے یا نقل کے زمرے میں آتاہے ۔
6۔چارجنگ پن
اصل اور نقل چارجنگ بن میں بھی فرق ہوتاہے جو بڑی ہو گی وہ نقلی ہو گی جکہ چھوٹی پن ہی اصلی ہو گی۔