دبئی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان سے آنے والے واٹس ایپ پیغامات کو خطرناک قرار دے دیا

09:03 AM, 14 Mar, 2017

دبئی:  متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جن میں مختلف قسم کی منشیات کی تصاویر بھی شامل ہوتی ہیں۔ پیغام میں لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ یہ منشیات خریدنا چاہتے ہیں تو رقم بھیج دیں، جواب میں انہیں ان کے بتائے ہوئے پتے پر منشیات پہنچا دی جائیں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق امارات کی وزارت داخلہ کی طرف سے ان پیغامات پر انتباہی بیان جاری کیاگیاہے جس میں انہوں نے عوام کو خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ پیغامات بیرون ممالک سے آ رہے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔یہ پیغامات دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ یہ لوگ دراصل لوگوں سے رقم ہتھیانا چاہتے ہیں۔

وزارت نے اماراتی لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے پیغامات کا ہرگز جواب نہ دیں اور انہیں یکسر نظرانداز کر دیں اور جس شہری کو ایسا پیغام موصول ہو وہ فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اس کی اطلاع دے۔

مزیدخبریں