وزیر خزانہ ایکنک کی سربراہی سے محروم، وزیراعظم خود چیئرمین ہوں گے

07:40 PM, 14 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم نےقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم نےوزیرخزانہ محمد اورنگزیب کوایکنک کی سربراہی نہیں دی۔ ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے۔
اس سے قبل وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ رہ چکے ہیں لیکن وزیراعظم نے محمد اورنگزیب کو ایکنک کی سربراہی نہیں دی۔
نگران دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیر خزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں جبکہ سابقہ اتحادی دور حکومت میں اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔
اس سے قبل سابقہ اتحادی دور میں مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ رہ چکے ہیں۔تشکیل نو کے بعد 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرائے خزانہ محمد اورنگزیب اور منصوبہ بندی احسن اقبال، پنجاب سے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سندھ سے جام خان شورو۔اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ سے مشیر خزانہ مزمل اسلم جبکہ بلوچستان سے صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی ایکنک کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں