شوہر کے گنجا نکلنے پر بیوی نے خلع لے لیا

شوہر کے گنجا نکلنے پر بیوی نے خلع لے لیا

قاہرہ : مصری  خاتون ماڈل نے شادی کے دوسرے روز شوہر کے گنجا نکلنے پر  خلع لے لیا۔ شوہر نے منگی کے روز بھی گنجاہونے کی بات چھپائی تھی۔


العربیہ کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی وکیل نے میڈیا کو  بتایا کہ ان کی مؤکلہ کو شادی تک دولہا کے گنجا ہونے سے لاعلم رکھا گیا۔ ان کی مؤکلہ مصری ماڈل ہیں جب کہ ان  کا شوہر پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہے۔ 

خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ شادی کے دن دولہا نے وگ پہن کر تقریب میں شرکت کی  تاہم شادی کے اگلے  ہی روز دولہا کے گنجا نکلنے پر دلہن صدمے کا شکار ہوگئی جس کے بعد  ان کی مؤکلہ نے اپنے شوہر سےبال نہ ہونے کی بات خفیہ رکھنے پر سوال کیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔


 خاتون نے شوہر پر دھوکے کا الزام عائد کرتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کردیاجس پرشوہر نے بیوی پر تشدد  کرتے ہوئے طلاق دینے سے انکار کردیا۔

شوہر کی ہٹ دھرمی پر خاتون شادی کے چند ہی روز بعد  سسرال سے میکے چلی آئیں اور خلع کا دعویٰ  دائر کردیا۔عدالت نے جوڑے کے درمیان خلع کا حکم جاری کردیا۔

مصنف کے بارے میں