ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟،الیکشن کمیشن نے  ڈیٹا جاری کردیا

02:04 PM, 14 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  ،ملک میں  ووٹرز کی تعداد کتنی ہے۔  الیکشن کمیشن نے  ڈیٹا جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 4 لاکھ، 44 ہزار 891 ہو گئی ہے۔ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ 87 ہزار 683 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے۔اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 744 ہو گئی ہے، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لالھ 83 ہزار 963 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 781 ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 96 لالھ 29 ہزار 841 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار 233 ہے۔سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے، سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد1 کروڑ 48 لاکھ 8 ہزار 772 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار 465 ہے۔

خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہے، خیبر پختون خوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 8 ہزار 332 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 932 ہے۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہو گئی ہے، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 56 ہزار 775 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 93 ہزار 797 ہے۔

مزیدخبریں