آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے شاعر احمدفرہادکی ضمانت منظور

12:52 PM, 14 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

مظفرآباد: آزاد  کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے شاعر احمدفرہادکی ضمانت منظور ہو گئی۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر   نے  2 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شاعر اپنی شاعری کرے کوئی نہیں روکتا۔صحافت ذمے داری سے کی جاتی ہے یہ شاعروں کے بس کی بات نہیں، بغیر تصدیق ایسی سنسنی پھیلائی گئی جس سے فتنہ فساد برپا ہوا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے مظفر آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

پولیس نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں