بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آج بھی جاری، 100 انڈیکس کی 77 ہزار کی حد عبور

12:05 PM, 14 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آج بھی جاری ہے جہاں 100 انڈیکس 77 ہزار کی حد عبور کر  گیا۔

100 انڈیکس  میں 892 پوائنٹس کااضافہ۔ انڈیکس 77 ہزار کی نفسیاتی حد  عبور کر گیا ،100 انڈیکس 935 پوائنٹس کے اضافے سے 77 ہزار 143 پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح 77ہزار 310 پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں