وزیراعظم کےبعد وزیرداخلہ کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات   

وزیراعظم کےبعد وزیرداخلہ کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات   

اسلام آباد:  حکومت کی ناراض مولانافضل الرحمان  کومنانےکی کوششیں تیز ہو گئیں۔وزیراعظم کےبعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات  ہوئی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال سمیت   دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔ 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 
مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے 25 سال کا دیرینہ تعلق ہے، عزت و احترام والا رشتہ ہے۔

مصنف کے بارے میں