افغانستان نے پاپوانیواگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

10:37 AM, 14 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:افغانستان ابھی تک میگاایونٹ میں  ناقابل شکست رہا۔افغانستان نے پاپوانیواگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کے تیسرےمیچ میں افغانستان نےپاپوانیواگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔افغان ٹیم نے96 رنزکاہدف 3وکٹوں پرپوراکرلیا۔ افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


پاپوا نیو گینی کی ٹیم 19 عشاریہ 5 اوورز میں 95 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔کپلن ڈوریگا 27، ایلئی ناؤ 13 اور ٹونی اورا 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔

بعدازاں 96 رنز کا ہدف افغان بیٹرز نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔گلبدین نائب 49، عظمت اللہ 13 ، رحمان اللہ گُرباز 11 اور محمد نبی نے 16 رنز بنائے۔

اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری طرف پاپوا نیو گنی کو ایونٹ کے دونوں میچز میں شکست کا سامنا رہا تھا، پہلے میچ میں انہیں ویسٹ انڈیز اور دوسرے میچ میں یوگنڈا کے ہاتھوں شکست  ہوئی تھی۔

مزیدخبریں