پنجاب میں کسی سے اتحاد کررہے ہیں نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ: جاوید لطیف کا دو ٹوک اعلان 

11:09 PM, 14 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر آواز نہیں اٹھائی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں  واضح اعلان کیا کہ ان کی جماعت پنجاب میں کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کررہی ہے۔ صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسی سے اتحاد کررہے ہیں اور نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کررہے ہیں۔

میاں جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ سٹریٹ پاور کا استعمال کیا جائے گا تو ملک کیسے چلے گا، سٹریٹ پاور ایک شخص نےاستعمال کی تو 9 اور 10مئی کو کیا ہوا؟

مزیدخبریں