میئر کراچی الیکشن،  پی ٹی آئی کے 40 سے زائد لوگ نہ تو پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں  نہ ہی جماعت اسلامی کے ساتھ: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا انکشاف

10:54 PM, 14 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سارے لوگ 9 مئی کے بعد پارٹی سے اعلان لاتعلقی کرچکے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے 40 سے زائد لوگ ہیں، جو اپنا علیحدہ گروپ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی کے ساتھ۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جو لوگ زیر حراست ہیں انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جائے گا، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں شامل لوگ زیر حراست ہیں، جن کے خلاف مکمل ثبوت ہیں انہیں حراست میں لیا گیا۔

مزیدخبریں