پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ،سات دنوں میں  کوئی اور نام تجویز کریں: جہانگیر ترین  اورعلیم خان کو  لیگل نوٹس

06:52 PM, 14 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:پارٹی کا نام استعمال کرنے پر استحکام پاکستان تحریک نے جہانگیر ترین کی پارٹی کو نوٹس بھجوا دیاہے۔لیگل نوٹس استحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم کی  طرف  سے بھجوایا گیاہے۔ قانونی نوٹس  پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کو بھجوایا گیا ہے۔

استحکام پاکستان تحریک کے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے، استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی۔

بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیا گیا ہے، سات دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظرئیے سے مطابقت رکھتا ہو۔

مزیدخبریں