" نہ لنگی نہ نائٹی"،بھارت میں چہل قدمی کے لیے لباس کا انتخاب درست رکھنے کی ہدایت

05:18 PM, 14 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت میں شہر نوائیڈا کی ایک سوسائٹی نے ڈریس کوڈ متعارف کرایا ہےکہ رات کے وقت مرد نہ لنگی پہنیں اور نہ خواتین نائیٹ ڈریس پہن کر باہر نکلیں ۔اس قسم کا لباس پہن کر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کی منفرد اور عجیب ترین پابندی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی ہمساگر سوسائٹی میں عائد کی گئی ہے۔ رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے  گلیوں اور پارک میں چہل قدمی کے لیے لباس کا انتخاب درست رکھیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ آپ سب اپنے طرز عمل اور لباس پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کسی کو آپ کے رویے پر اعتراض کرنے کا موقع نہ ملے۔ سوسائٹی کے کہنا ہے کہ سب کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، اس میں مخالفت کی کوئی بات نہیں، اگر خواتین نائٹ پہن کر گھومتی ہیں تو بھی نامناسب ہے اور اگر مرد لنگی پہنیں گے تو یہ خواتین کو شکایت ہوگی۔

دوسری طرف  سوسائٹی  کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ ذاتی انتخاب میں دخل اندازی ہے۔ لباس کیا ہونا چاہیے، یہ اہم نہیں۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ لباس کو کس طرح پہنا گیا ہے اور اسے کس طرح برتا جا رہا 
ہے۔

مزیدخبریں