یوکرین پر روسی حملوں کا سلسلہ جاری ، میزائل حملے میں مزید چھ افراد ہلاک

02:31 PM, 14 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کیف: یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فورسز نے جنوبی یوکرین کے شہر اوڈیسا پر رات بھر کروز میزائل حملے کیے اور بدھ کی صبح مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں گولہ باری سے کئی گھروں کو تباہ کر دیا، جس سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور  12سے زائد زخمی ہو گئے۔

یوکرین کی وزارت داخلہ کے مشیر اینٹون گیراشینکو نے کہا کہ روس نے گزشتہ رات ڈونیٹسک کے علاقے میں Kramatorsk اور Kostiantynivka پر حملہ کیا جس سے  تین افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ کئی گھر بھی تباہ  ہو گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ملبے سے نکالنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق  اوڈیسا میں ایک ریٹیل چین کے گودام کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھروں، گوداموں، دکانوں اور کیفے کو نقصان پہنچا ۔ علاقائی انتظامیہ نے فیس بک پر بتایا کہ  گودام کے تین ملازمین ہلاک اور دیگر سات افراد  زخمی ہو ئے ہیں۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ  چھ افراد ، گارڈز اور ایک پڑوسی گھر کے رہائشی  زخمی ہوئے۔

غیرملکی خبر رساں کے مطابق  یوکرینی ذرائع نے دعوہ کیا ہے کہ ایک اعلیٰ روسی افسر ولادیمیر روگوف کی زپوریزیا محاذ پر کیف کے جوابی حملے کے دوران یوکرین کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع  نے بتایا  کہ اس واقع کے پیش نظر  انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی کا روس کے زیر انتظام یوکرین کے Zaporizhzhia نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ ایک دن کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ   گزشتہ روز وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریح میں شہری عمارتوں پر روس کی طرف سے میزائل حملے  کیے گئے جس میں  افراد ہلاک کی تعداد 12 تک جا پہنچی ہے۔ 

مزیدخبریں