بپر جوائے، تمام قومی اور بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

بپر جوائے، تمام قومی اور بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر آج سے تمام قومی اور بین الاقوامی پروازوں کو فوری طور پر روکنے کا منصوبہ بنا لیا۔ 

وفاقی حکومت نے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں اور پڑوسی بھارتی ساحلوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے پیش نظر مغربی ہوائی راہداری کا استعمال کرتے ہوئے تمام قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی لینڈنگ اور ایوی ایشن اسپیس سے پرواز کو فوری طور پر روکنے کا منصوبہ بنا لیا۔

 اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ساحلی علاقے کے قریب سمندر سے ملحقہ تمام ہوائی بندرگاہیں اور فضائی پٹی بدھ (آج) سے اگلے احکامات تک بند رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی ہوا بازی سے اجازت طلب کرنے کے بعد لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں