نفرت انگیزی اور اشتعال پھیلانے پر یوٹیوبرعادل راجہ لندن میں گرفتار

11:13 AM, 14 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن: پاکستان کیخلاف شرانگیز مواد پھیلانے پر یوٹیوبرعادل راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریٹائرڈ میجرعادل فاروق راجہ کو برطانیہ میں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو پاک فوج کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق  وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔

ؕذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام  نے برطانیہ میں عادل راجہ کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔  یوٹیوبرلندن میں بیٹھ کر پاکستان اور قومی اداروں کیخلاف  ہرزہ سرائی کے علاوہ بے بنیاد الزامات لگا کر عوام میں نفرت پھیلا رہا تھا۔

مزیدخبریں