شہباز شریف آج 2روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے

شہباز شریف آج 2روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج 2روزہ دورےپر آذربائیجان روانہ ہونگے۔

 پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش میں وزیر اعظم  شہباز شریف نے آذربائیجان کےدو روزہ سرکاری دورے کے لیے صدر الہام علیوف کی دعوت قبول کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزراء کے ہمراہ وزیر اعظم کے وفد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سمیت دیگر اہم حکام سےملاقاتیں کریں گے۔ 

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دو روزہ دورے میں تعاون کے اہم شعبوں جیسے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی خدشات کو بھی دور کریں گے اور کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کے راستے تلاش کریں گے۔

مصنف کے بارے میں