دنیا بھر میں سٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں 

11:32 PM, 14 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک : امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے کئی ملکوں کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کے بعد کریش کرگئی ہیں۔ 

یورپ سمیت کئی ملکوں کی اسٹاک مارکیٹس گرگئیں۔ ٹوکیو اور ہانگ کانگ مارکیٹس میں  بھی کاروبارکے  آغاز  میں مندی دیکھی گئی۔

امریکی ایس اینڈ پی میں 3.9 فی صد کی گراوٹ دیکھی گئی،  فرانس اور  جرمنی کی مارکیٹس  میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر بٹ کوائن کی قیمت بھی 18 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، امریکی سرمایہ کارشرح سود میں اضافے کے خدشات سے خوفزدہ ہیں ۔

امریکا میں مہنگائی40 برس میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،70 فیصد امریکی اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ  اگلے  برس  امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی۔

مزیدخبریں