پنجاب میں نیا آئینی بحران ، گورنر نے اسمبلی اجلاس منسوخ کرکے کل ایوان اقبال میں اجلاس بلالیا ، سپیکر کا ماننے سے انکار 

پنجاب میں نیا آئینی بحران ، گورنر نے اسمبلی اجلاس منسوخ کرکے کل ایوان اقبال میں اجلاس بلالیا ، سپیکر کا ماننے سے انکار 
سورس: File

  

لاہور:  پنجاب میں ایک نیا آئینی بحران سامنے آگیا ہے۔ گورنر پنجاب نے اجلاس برخاست کردیا ہے ۔ دوسری جانب سپیکر نے اجلاس دوبارہ شروع کردیا اور اجلاس کل ایک بجے تک ملتوی کردیا۔ 

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس    برخاست کیا  اور  41واں اجلاس سہ پہر 3 بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا۔ 

قبل ازیں حکومت کی طرف سے گزشتہ روز بجٹ اجلاس طلب کیا گیا لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے بجٹ پیش نہ کرنے دیا اور رات گئے اجلاس آج دوپہر ایک بجے تک ملتوی کیا اور آج بھی اجلاس نہ ہونے دیا۔ سپیکر اور پی ٹی آئی ارکان کا مطالبہ ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلایا جائے اور ان سے معافی منگوائی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں