حکومت کا وعدہ پورانہ ہوسکا ، توانائی بحران سنگین، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا 

08:52 PM, 14 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت کا تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا وعدہ پورا نہ ہو سکا ۔ملک میں توانائی بحران سنگین، پیک آورز میں بجلی کی طلب 28ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گئی ۔ پیک آورز میں شاٹ فال 8ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔ 


ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 28ہزار 779 میگا واٹ تک پہنچ  گئی ہے ۔پیک آورز میں بجلی کی کل پیداوار 20ہزار 7سو میگا واٹ ہے۔ ڈسکوز کا شاٹ فال بڑھنے سے مختلف ریجنز میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں اضافہ ہوا ہے ۔

میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ پیک آورز میں میپکو کا بجلی شاٹ فال 1320 میگاواٹ  ہے ۔ پیسکو ریجن میں شاٹ فال 1492 میگاواٹ ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے ہے۔ 

فیسکو ریجن میں شاٹ فال 940 میگاواٹ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14سے 16 گھنٹے ہے۔ لیسکو ریجن میں شاٹ فال 700 میگاواٹ، بجلی بندش کا دورانیہ 14گھنٹے تک ہے جبکہ آئیسکو ریجن میں بجلی شاٹ فال 528میگاواٹ لوڈشیڈنگ 8 سے 10 گھنٹے ہے۔ 

مزیدخبریں