لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود شروع نہ ہو سکا ۔ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق حکومتی ارکان نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں لانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بجٹ اجلاس کا انتظار کرتے کرتے اب اسمبلی سے روانہ ہو چکے ہیں ۔ حمزہ شہباز سرکاری میٹنگ میں شرکت کیلئے ایوان وزیراعلیٰ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے لیے گزشتہ روز اجلاس بلایا تھا لیکن سپیکر پرویز الہٰی نے بجٹ پیش نہیں کرنے دیا اور رات 11 بجے کے بعد اجلاس آج 1 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا ۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے اجلاس میں نہ آنے پر سپیکر نے آج بھی اجلاس نہیں ہونے دیا۔