بجٹ ہر حال میں پیش ہوگا، حکومت بھی کامیاب ہوگی، پرویز الہٰی کی آئین شکنی کا بندوبست کرینگے: حمزہ شہباز 

04:25 PM, 14 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے عوام کو بتائوں گا تین ماہ میں پنجاب میں جو آئین و قانون کاُ تماشا لگایا۔ 3 مہینوں سے جو تماشا لگا ہے ایسا تماشا پہلے کبھی نہیں دیکھا کبھی اجلاس بلایا تو چند منٹ میں ختم کر دیا جاتاہے ۔ پرویز الہیٰ راجہ ایندر  بنے ہوئے ہیں۔ کسٹوڈین تو ہیں لیکن وزیر اعلی کا انتخاب کروایا تو غنڈوں کو کس نے بھیجا۔ 

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ  آئین و قانون پاسداری کا ڈپٹی سپیکر نے وزارت اعلی کا انتخاب کیا۔ ٹوٹے ہوئے بازو کا تماشا لگایا گیا میری ذات کا معاملہ کا نہیں عوام کا معاملہ ہے ۔ لوگ مہنگائی کے شکار ہیں انہیں آئی جی اور چیف سیکرٹری کی پڑی ہوئی ہے ۔ میری انا عوام سے زیادہ نہیں لیکن انہوں نے بازاری زبان استعمال کی ۔

انہوں نے کہا کہ رات بارہ بجے گھرگیا کھیل تماشا کرنے تو نہیں آیا کلرکوں اور مزدوروں کےلئے اچھی خبر لے کر آیا۔ بنی گالہ اور سپیکر پرویز الہی کی انا کی تسکین نہیں ہو رہی۔ فرح گوگی کا نام لیا جاتاہے تو تکلیف ہوتی ہے ریاست مدینہ میں توشہ خانہ سے گھڑیاں بیچی جاتی ہیں۔  عوام کو بتانا چاہتا ہوں انا نہیں ہے اگر مجھے عوام کی بہتری کےلئے انا بھی نچھاور کر دوں گا۔ 

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ہم کہتے ہیں بجٹ پیش کرنے دو کہتے آئی جی کو پیش کرو لیکن انہیں اب عوام کی عدالت میں پیش کروں گا۔  ڈر کر کہتا ہوں دو ماہ کابینہ نہیں آٹے کی دو سو ارب روپے کی سبسڈی دی۔  تماشا بند ہونا چاہئے آئین و قانون کا تماشا بند ہونا چاہئیے تماشا نہیں چلے گا ۔ بجٹ بھی پاس ہوگا اور کامیاب بھی ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی شکل پسند نہیں تو آئیُن و قانون کی پامالی تو نہ کریں ۔ آج بھی آیا بیٹھوں گا تماشا آج بھی جاری ہے۔  وہی سپیکر ہے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے جو تماشا لگایا عوام نے عدم اعتماد کر دیا اب عوام دشمنی کررہے ہیں۔ آپشن نہیں بتاؤں گا نیت صاف ہی تین ماہ سے آئینی بحرانوں کا سامنا کررہاہوں ۔  پہلی جولائی سے ٹی ایچ کیو ڈی ایچ کیو میں مفت ادویات دوں گا۔  بجٹ بھی پیش ہوگا آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا۔ 

مزیدخبریں