کراچی: صوبہ سندھ کی کابینہ نے مالی سال 23-2022ءکیلئے 1700 ارب روپے سے زائد حجم کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا ہے جو آج ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
بجٹ میں کراچی کو ایک بار پھر نظرانداز کیا گیا ہے جہاں پانی کی سپلائی کیلئے کے فور اور سیوریج کے ایس تھری منصوبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے رقم خرچ کی جائے گی کیونکہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی۔
صوبہ سندھ کے مالی سال 23-2022ءکے بجٹ میں پہلے سے جاری سکیمز کیلئے 7 ارب 70 کروڑ جبکہ میگا سٹی کیلئے 6 نئی سکیموں کیلئے محض 3 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
سندھ حکومت نے صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 332 ارب جبکہ کراچی میگا پراجیکٹس کیلئے صرف 10 ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ غریبوں کا بجٹ ہے جس میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، یہ بہترین بجٹ کابینہ اراکین اور سٹاک ہولڈرز کی معاونت سے بنایا گیا ہے۔
سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے 1700 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ منظور کر لیا
01:15 PM, 14 Jun, 2022