بائیک کا چالان کرنے پر شہری نے تھانے کی بجلی کاٹ دی

12:54 PM, 14 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ بجلی کے ملازم نے ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل کاچالان کیے جانے پر تھانے کی بجلی کاٹ دی ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ٹریفک پولیس اہلکار نے سوارپ نامی شہری کو روکا اور موٹر بائیک کے کاغذات کا مطالبہ کیا تاہم کاغذات نہ ہونے پر 500 بھارتی روپے کا چالان کاٹ دیا جس پر محکمہ بجلی کے ملازم نے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ بجلی کے ملازم سوارپ نے ساتھی ملازمین کے ساتھ مل کر تھانے کو بجلی کی فراہمی سے ہی محروم کر دیا۔

مزیدخبریں