ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباس نے خودکشی کر لی

11:56 AM, 14 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباس نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو  عمران رضا نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔عمران رضا جی او آر فور کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو  ، پولیس اور فارنزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس اور فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کے مطابق ابھی خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں،  تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں