محکمہ ریلوے میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی

لاہور: محکمہ ریلوے میں عجب کرپشن  کی غضب کہانی سامنے آگئی،  محکمہ ریلوے کا بجٹ خسارے میں لیکن ملازمین ریلوے کا سامان چوری کرکے لاکھوں پتی بن گئے۔


تفصیلات کے مطابق ریلوے کہ اسسٹنٹ ڈرائیورمحمد آصف  ریلوے ٹرینوں کا ڈیزل کافی عرصہ سے  چوری کررہا ہے، ڈیزل چوری کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔


اسسٹنٹ ڈرائیو محمد آصف کے خلاف ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل  کے حکم پر انکوائری بھی شروع ہوگئی ہے، ڈی ایس ریلوے  کا کہنا ہے کہ اس طرح کے لوگوں کے لئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں، محمد آصف کے خلاف انکوائری میں ثابت ہوگیا تو ملزم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  ریلوے کے اسسٹنٹ ڈرائیور محمد آصف کیخلاف پہلے بھی مختلف تھانوں میں پرچے ہوچکے ہیں  تاہم اثرو رسوخ ہونے کے باعث تاحال اپنے عہدے پر براجمان ہے ملزم عرصہ دراز سے لوکو شیڈ میں نوکری کررہا ہے۔

مصنف کے بارے میں