نائجیریا میں بارات اغوا، دولہا دلہن بچ نکلے

10:38 AM, 14 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

ابوجا: نائجیریا میں ڈٖاکؤوں نے پوری بارات کو اغوا کر لیا تاہم دولہا اور دلہن بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم اپنی بارات میں شامل 29 باراتیوں کے اغوا کے بعد شادی کی تقریبات مؤخر کرنا پڑ گئی ہیں۔


برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست زمفارا میں اغوا کاروں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بارات کو روکا اور پھر فائرنگ شروع کر دی اور پوری بارات کو اٖغوا کر لیا تاہم اس دوران  دولہا جمیلو عمر اور دلہن بصیرہ ابوبکر اغوا ہونے سے بچ گئے،  ان کی گاڑی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کیے جانے سے پہلے وہاں سے گزر چکی تھی۔
 

نائجیرین پولیس کے مطابق  سیکورٹی فورسز یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ پولیس ترجمان نے واقعے کو ’افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔
  

مزیدخبریں