اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بلڈ ڈونیشن سے متعلق آگاہی مہم بہت ضروری ہے، صحت مند افراد خون کے عطیہ کریں اور زندگیاں بچائیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عطیہ خون کے عالمی دن کا مقصد رضاکارانہ عطیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے، پاکستان میں خون کے عطیات دینے کے حوالے سے آگاہی مہم بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند افراد خون کے عطیات دیں تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔صحت مند افراد 12 ہفتے بعد دوبارہ خون دے سکتے ہیں جبکہ پلیٹ لیٹس کے عطیات سال میں 24 بار دئیے جا سکتے ہیں۔